اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کینیڈین خاتون سینیٹر سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوگئے، خاتون کے پرس میں پرس میں 62 ہزار روپے اور دستاویزات بھی تھے۔
سماء کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کی رات نامعلوم ملزمان کینیڈین خاتون سینیٹر کا پرس چھین کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون سینیٹر سلمیٰ عطا اللہ جان کے پرس میں سوا چار ہزار ڈالر تھے، جب کہ ان کے پرس میں 62 ہزار روپے اور اہم دستاویزات بھی موجود تھے۔
خاتون سینیٹر سے لوٹ مار کا واقعہ کوہسار کے علاقے میں پیش آیا، لوٹ مار کا مقدمہ تھانا کوہسار میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ اعلیٰ حکام کی جانب سے مداخلت پر درج کیا گیا۔ سماء