24newshd

اسرائیل کی سفاکیت جاریاسپتال ایمبولینس پرحملہمزید 200فلسطینی شہید ہوگئے

[ad_1]

(24 نیوز)غزہ پر اسرائیل کی بمباری اور وحشیانہ حملے جاری ،اسپتال، ایمبولینس اسرائیلی بمباری کے نشانے پر، 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

 امریکا کی غزہ میں مزید جانی نقصان روکنے کی اپیلیں بے سود۔ غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے اطرا ف میں رہائشی عمارتوں پر اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری ، ایمبولنس پر بھی میزائلوں سے حملے، خوفناک حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 200فلسطینی شہید ہوگئے ، شہدا کی مجموعی تعداد23ہزار 357اور زخمیوں کی تعداد 59ہزار 450سے زائد ہوگئی ۔

مزید پڑھیں  اسرائیل کا سب سے زیادہ ہمدرد اور بہترین دوست میں ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

 فلسطینی ہلال احمر کے مطابق دیر البلاح کے علاقے صلاح الدین اسٹریٹ میں اسرائیلی طیاروں نے ان کی ایک ایمبولنس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4افراد شہید ہوگئے،عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے غزہ پر خوفناک بمباری کے دوران انسانی امداد کی فراہمی کو ناقابل تسخیر چیلنجز کا سامنا ہے۔

 دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ کو رام اللہ آمد پر مظاہروں کا سامنا کرنا پڑا۔فلسطینی صدر نے ملاقات امریکی وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ انہیں فلسطینیوں کی بے دخلی قبول نہیں۔

مزید پڑھیں  امریکی ریاست شکاگو میں فائرنگ 7 افراد ہلاک

7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار  350 سے تجاوز کرگئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ مغربی کنارے  کے شہر نابلس میں چھاپہ  مارکارروائی میں  اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی ہوگئے، اس دوران 5  فلسطینی گرفتار بھی کرلیےگئے۔

مزید پڑھیں  حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی جنگ بندی مذاکرات کیلئے قاہرہ آمد



[ad_2]

Source link

Similar Posts

Leave a Reply