24newshd

ائیر فورس آفیسر مِس امریکا منتخب

[ad_1]

(24نیوز) امریکی ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے عہدے پر تعینات آفیسر میڈیسن مارش نے امریکا بیوٹی پیجنٹ کا تاج اپنے نام کرلیا۔  

غیرملکی میڈیا کے مطابق 22 سالہ میڈیسن مارش ائیر فورس میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عہدے پر فائز ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی حاضر سروس افسر نے اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ 

 میڈیسن مارش پبلک پالیسی پروگرام میں ماسٹرز کی تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ وہ ڈیوٹی پر ہوتے ہوئے پہلی مرتبہ نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اتوار کو امریکی ریاست فلوریڈا میں مِس امریکا کے ہونے والے مقابلوں میں میڈیسن مارش نے خوبصورت ترین امریکی خاتون کا تاج اپنے سر سجایا۔  میڈیسن مارش کا تعلق امریکی ریاست کولوراڈو سے جبکہ اس مقابلے میں ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایلی بریوکس دوسرے نمبر پر آئیں۔

مزید پڑھیں:  میاں بیوی میں ہم آہنگی نہ ہو تو اسلام علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، سپریم کورٹ

مزید پڑھیں  اسٹار فٹبالر محمد صلاح بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

میڈیسن مارش کو مِس یونیورس بننے پر امریکی فضائیہ کی جانب سے بھی مبارک باد دی گئی۔

مزید پڑھیں  امریکی صدر کا پہلی مرتبہ فلسطینی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

واضح رہے کہ میڈیسن مارش ایئر فورس اکیڈمی سے فزکس میں گریجویشن سے کچھ دن پہلے مئی 2023ء میں مِس کولوراڈو قرار پائی تھیں جس کے بعد اُنہوں نے ایئر فورس میں بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی تھی۔



[ad_2]

Source link

مزید پڑھیں  اسرائیل کی غزہ پر حملے کی تیاری بارشیں رکاوٹ بننے لگیں

Similar Posts

Leave a Reply