ے آئی ٹی رپورٹ: 2 اہم افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں سپریم کورٹ کے حکم پر جاوید کیانی اور صدر نیشنل بینک سعید احمد کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔

پاناما لیکس سے متعلق جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں صدر نیشنل بینک سعید احمد اور جاوید کیانی کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا، دونوں افراد کے نام عدالتی فیصلے تک ای سی ایل میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں  بابا عرش پر، نظر فرش پر

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پانام اسکینڈل سے متعلق 28 گواہان کو طلب کیا گیا تھا جس میں حمد بن جاسم، شیخ سعید اور موسیٰ غنی بار بار بلانے پر پیش نہیں ہوئے، کاشف قاضی اور شیزی نقوی بھی بار بار طلبی پر حاضر نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں  نوازشریف اور ان کی ٹیم کو اداروں سے لڑنے کی پرانی عادت ہے:مولا بخش چانڈیو

قطری شہزادے حمد بن جاسم وزیراعظم نواز شریف کے خاندانی دوست، اور شیخ سعید ان کے قریبی ساتھی ہیں، موسیٰ غنی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ کے بھانجے ہیں۔ سماء

مزید پڑھیں  ’’گھبرانا نہیں ہے ‘‘ سینئر صحافی جنید سلیم نے عمران خان کے حوالے سے دلچسپ واقعہ سنا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں