ڈان لیکس اسکینڈل: اصل قصہ کیا ہے؟ پنڈی بوائے نے اصل کہانی سامنے رکھ دی

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائے عامہ کی مخالفت مول رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کا کہام ہےکہہ وزیراعظم کی کوشش ہے گھر میں لگی آگ کو بجھایا جائے اور اسی لیے مریم نواز کو بچانے کے لیے راؤ تحسین اور طارق فاطمی کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم اپنے بیٹی کو بچانے کے لیے اداروں اور رائےعامہ کو اپنے مخالف کر رہے ہیں لیکن پاناما اور ڈان لیکس ساتھ ساتھ چلیں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو کمپنی کی مشہوری کے لیے لگایا ہوا تھا اس لیے ان کے جانے سے فرق نہیں پڑے گا اس طرح کر کے وزیراعظم اپنے چہیتوں کو بچا رہے ہیں۔خیال رہے آج وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ڈان لیکس تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور پرنسپل سیکرٹری برائے اطلاعات راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے جب کہ پرویز رشید کو کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں  سونے کی انگوٹھیاں، ہار اور گھڑیاں: ہزاروں تولے سونا کیسے حاصل کیا؟ پہلی بار ظفر سپاری نے زندگی کے ان حقائق سے پردہ اٹھا دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں