پریانکا کی ٹرمپ کی پالیسیوں پر تنقید

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو نشانہ بناتے ہوئے سب کے سامنے ٹرمپ کا مذاق اڑا دیا۔ نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ پریانکا اکثر اپنے بیانات اور تصاویر کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن جاتی ہیں تاہم اب انہوں نے امریکی صدر کو مذاق کا
نشانہ بنا ڈالا۔ حال ہی میں ایک بین الاقوامی ادارے کو دئے گئے انٹرویو کے دوران جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں امریکا کا نیا صدر کون ہو گا تو اس کے جواب میں پریانکا نے کہا کہ کوئی بھی امریکا کا صدر بن سکتا ہے مجھے اس پر کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پریانکا نے امریکی صدر کو نشانہ بنایا ہو بلکہ اس سے قبل پریانکا نے امریکی صدارتی الیکشن کے دوران ٹرمپ کے مسلم مخالف بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے علاوہ ایک اور موقع پر جب ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کی تھی اس وقت پریانکا وہ واحد بھارتی اداکارہ تھیں جنہوں نے ٹرمپ کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کسی پر پابندی نہیں لگا سکتے

مزید پڑھیں  وزیرِ اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں پیٹیشن دائر

اپنا تبصرہ بھیجیں