پریانکا چوپڑا کے کتے کے بھی 54 ہزار افراد مداح

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا جس کے انسٹاگرام پر 2 کروڑ سے زائد فالوؤرز ہیں، وہ نہ صرف بھارت بلکہ امریکا تک مشہور ہیں۔
پریانکا چوپڑا نہ صرف اپنے فیشن و لباس بلکہ اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں۔
ساتھ ہی پگی چوپس کا شمار دنیا کے ایسے اداکاروں میں بھی ہوتا ہے، جن کے جانوروں کے بھی دنیا بھر میں ہزاروں مداح ہوتے ہیں۔
جی ہاں، بہت ہی کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ پریانکا چوپڑا کا ایک کتا جس کا نام ’ڈیانا‘ ہے، اس کے بھی دنیا بھر میں 54 ہزار سے زائد مداح موجود ہیں۔
اداکارہ نے اپنے پیارے اور پسندیدہ کتے کے نام سے انسٹاگرام پر پیج بنا رکھا ہے، جس پر وہ نہ صرف ’ڈیانا‘ کی تصویریں شیئر کرتی ہیں، بلکہ متعدد تصویروں میں وہ اپنے کتے سے کھیلتی ہوئی بھی نظر آتی ہیں۔

مزید پڑھیں  وینا ملک نے اپنے مداحوں کی بےتابی کو بڑھانے کے لیے...

اپنا تبصرہ بھیجیں