ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کریتی سنن پربدترعورت کا لیبل

بولی وڈ میں اداکاراؤں کو ان کے لباس، فیشن، میک اپ، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنانا کوئی نئی بات نہیں۔بولی وڈ اداکاراؤں کو سب سے پہلے اپنی ہی انڈسٹری کے مرد اور خواتین ہی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں، انہیں بے شرم کہتے ہوئے شرم دلانے کی باتیں کرتی ہیں۔پریانکا چوپڑا، کنگنا رناوٹ، روینہ ٹنڈن اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں کے بعد اس بار خوبرو اداکارہ کریتی سینن کو ان کی ڈانس کی ویڈیو ٹوئیٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تیلگو فلم سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی 27 سالہ اداکارہ کریتی سینن نے ٹوئٹر پر انیل کپور اور ارجن کپور کی فلم ’مبارکاں‘ کے گانے ’ہوا ہوا‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔ویڈیو کو ٹوئیٹ کرنے کے بعد اداکارہ کو جہاں عام افراد کی جانب سے تنقید اور تضہیک کا نشانہ بنایا گیا، وہیں خود انہیں بولی وڈ افراد کی جانب سے بدتر عورت جیسے لقب دیے گئے۔

کریتی سینن کی ٹوئیٹ پر سب سے پہلے بولی وڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال راشد خان نے طنزیہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا’ یہ دیکھو کریتی بیچاری، رابطا کے فلاپ ہونے کے بعد مینٹلی ڈسٹرب ہوگئی ہے‘۔اور تو اور ہیٹ اسٹوری تھری میں بولڈ سین کرنے والی اداکارہ بھیروامی گوسوامی نے بھی کریتی سینن کے خلاف ٹوئیٹ کرڈالی۔بھیروامی گوسوامی کا کہنا تھا کہ ’سچ میں ان کی جانب سے اپنایا گیا طرز عمل ایک بدتر عورت جیسا ہے، یہ اداکارہ کیسے بن گئی؟‘۔

مزید پڑھیں  چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتار کرلیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں