وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات، بھرپور حمایت کا اعادہ

وزیراعظم نوازشریف سے جےیو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے، جس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورت حال اور پاناماکیس سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی احتجاجی حکمت عملی سےنمٹنےکےمعاملے پر بھی غور کیا گیا۔
ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ پاناما کیس کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیںاور گزشتہ روز ایک تقریب میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ نے کہا تھا کہ امریکا اور بھارتی لابی نے سی پیک کی ناکامی کے لیے پاکستان میں اپنے نمائندوں کو میدان میں اتار دیا،سی پیک منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لیے وفاقی حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں  پاناماکیس:'جے آئی ٹی کامقصد شریف خاندان کو صفائی کا موقع دینا تھا'

اپنا تبصرہ بھیجیں