نوازشریف کےساتھ نہ کھڑے ہونیوالے کو سیاست میں جگہ نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب

نوازشریف کےساتھ نہ کھڑے ہونیوالے کو سیاست میں جگہ نہیں ملے گی، مریم اورنگزیب
وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے جو آج نواز شریف کے ساتھ کھڑا نہیں ہوگا، اسے پاکستان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس کے ساتھ عوام اور اللہ کی طاقت ہو وہ جس الیکشن میں بھی حصہ لے وہ ہی جیتے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جوالیکشن پاکستان میں ہوگا اس میں نوازشریف جیتیں گے، پاکستان کے عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں، سینیٹ کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ کھڑا نہ ہونے والا اپنا سیاسی کیریئرتباہ کرے گا، نوازشریف کوجس جس نے چھوڑا اسے آج تک شرمندگی اٹھانی پڑرہی ہے، تاریخ انہیں ان الفاظ میں یاد کرتی ہے جن پرہمیں بھی شرمندگی ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف جہاں بھی جاتے ہیں لوگوں کا سمندرہوتا ہے، نوازشریف نےعوام کی خدمت کی ہے ۔

مزید پڑھیں  دل کے دورے کا پہلے سے اندازہ لگانے والا گوگل اسکینر

اپنا تبصرہ بھیجیں