کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے رابطہ مہم کو تیز کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ٹھیک ہوجائیں پھر پنجاب میں ہلچل مچانی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان 20 منٹ تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اس موقع پر انہوں نے موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ زرداری نے طاہر القادی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آصف زرداری نے چوہدری برادران سے ملاقات کی تھی اور انتخابی اتحاد کی پیشکش بھی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تلاش کریں
کیٹیگری
- اردو ادب (14)
- انٹرنیشنل (78)
- اہم خبریں (365)
- بزنس (15)
- پاکستان (235)
- پکوان (1)
- تصاویر اور مناظر (1)
- جنرل کالم (91)
- دلچسپ و عجیب (10)
- سائنس اور ٹیکنالوجی (30)
- سیر و تفریح (3)
- شاعری (5)
- شوبز (61)
- صحت (20)
- کرکٹ (9)
- کھیل (14)
- مذہب (12)
- ہاکی (1)