مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی

پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور بہت جلد وہ ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔آسٹریلوی ہدایت کار نیش ایڈ گرٹن کی نئی آنے والی مزاح اور تھرل سے بھر پور فلم میں 20 سالہ پیرس جیکسن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔فلم میں پیرس جیکسن کے ساتھ نمایاں کردار نبھانے والوں میں برطانوی اداکار ڈیوڈ اوئے لو اور چارلیز تھیرون شامل ہیں۔ایمیزون فلم اسٹوڈیو کے بینرز تلے بننے والی اس فلم کا نام ابھی زیر غور ہے۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔پیرس جیکسن اپنے والد کی موت کے بعد سے اسی شعبہ میں قسمت آزمائی کر رہی تھیں۔وہ اس سے پہلے فاکس ٹی وی کے ڈرامے ’اسٹار‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں  بل گیٹس کی مودی کی مہم ’’صاف ستھرا بھارت‘‘ کی تعریف

اپنا تبصرہ بھیجیں