مائرہ خان اوقات سے باہر،

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فلم رئیس میں اداکاری کے جوہر دکھائے تو ان کی مصروفیات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے اور انہیں ہر طرف سے ڈراموں ، فلموں اور ماڈلنگ کی آفرز ہو رہی ہیں جس کے باعث انہوں نے فلم ”مولا جٹ 2“ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشا ف کیا ہے کہ مذکورہ فلم کی عکس بندی کئی دنوں سے لاہور میں جاری ہے جس میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک اپناکام مکمل کرا رہے ہیں لیکن ماہرہ خان نے فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے کیونکہ وہ ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ”ورنہ“ اور ہدایتکار فرجاد نبی کی فلم ”سات دن محبت ان“کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ فلم رئیس کے بعد ہر فلمساز کی خواہش ہے کہ ان کی فلم میں کام کروں لیکن کئی فلموں کی آفرز قبول کرنے سے معذرت کر چکی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اچھے کردار ملنے کے باوجود وقت نکالنا مشکل ہو رہا ہے البتہ میری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ملکی فلموں اور ڈراموں کو وقت دوں

مزید پڑھیں  نمک حرام ، خیرات پر پلنے والے اور دھوکہ باز : نواز شریف راحیل شریف اور پاکستان کی عربوں کے نزدیک اوقات کیا ہے ؟ سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان کے شاہ سلمان کو لکھے گئے خط نے بھانڈا پھوڑ دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں