عامرخان کا نیا روپ

ممبئی(روزنامہ یوکے ٹائمز) بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان انڈسٹری میں اپنی فلموں میں مختلف روپ دھارنے اورکردارکوبھرپور طریقے سے نبھانے کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں اور ہر بار کی طرح اس بار بھی اداکار نے نئی فلم کے لیے خود کوتبدیل کرلیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارعامرخان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ کے حوالے سے مصروف ہیں اورہربارکی طرح اس بار بھی وہ شاید نئی فلم میں اپنے کردارکو بھرپوراندازمیں نبھائیں گے جس کے لیے اداکارنے اپنی ناک چھدوالی ہے جوعام بات نہیں۔بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت نے عامرخان کے ہمراہ ایک تصویرانسٹگرام پرپوسٹ کی، جس میں اداکارکی ناک چھدی ہوئی ہے جب کہ عامرخان کی یہ تصویروائرل بھی ہوچکی ہے۔ تصویروائرل ہونے کے بعد ان کے مداح تجسس میں آگئے ہیں کہ یہ اندازعامرخان نے واقعی اپنی نئی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ میں اپنے کردارکو بہترنبھانے کے لیے ایسا کیا ہے یا اس کے پیچھے اورکوئی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں  عمر میں فرق کے بارے میں سوچا ہی نہیں: کیٹ ونسلیٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں