سکینڈل کوئین معروف اداکارہ شائستہ لودھی آج کہاں اور کس حال میں ہیں ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ و معروف اینکر شائستہ لودھی ایک بار پھر جیو پر جلوہ گر ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کافی عرصے سے ٹی وی سکرین سے غائب رہنے والے معروف اداکارہ و اینکر شائستہ لودھی نے جیو کے پروگرام’’جیو صبح پاکستان‘‘میں میزبان کے فرائض سر انجام دینا شروع کر دئیے ہیں۔
واضح رہے کہ تین سال قبل سکینڈلز اور تنقید کی زد میں آنے کے بعد شائستہ لودھی نے مارننگ شو کو خیر باد کہہ دیا تھا،اس سے قبل ان کی طلاق اور بعد ازاں اپنے کزن کے ساتھ شادی کی خبریں بھی میـڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے دوبارہ بطور میزبان جیو کے مارننگ شو’’جیو صبح پاکستان‘‘فرائض سر انجام دینا شروع کر دئیے ہیں، ان دنوں ان کے مارننگ شو میں ہفتہ شادی منایا جا رہا ہے ۔
بدھ کے روز اپنے دوبارہ سے پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے ان کے مہمانوں کے طور پر پروگرام میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کی اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

مزید پڑھیں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک سے 7 روپے اضافے کا امکان

اپنا تبصرہ بھیجیں