بھارتی انتہاپسندوں کا پاکستان کے فرضی سیٹ پر حملہ

بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھرآپے سے باہر ہوگئے،جے پورمیں اشتہار کے لئے لگائے گئے پاکستان کے فرضی سیٹ پر دھاوا بول دیا۔
انتہا پسند تنظیم دھروہر بچاؤ سمیتی کے جنونیوں نے ویلکم ٹو لاہور،کراچی سوئٹس، راولپنڈی چائے والا کے اشتہاری بینرز پھاڑ ڈالے،اشتہار بنانے والے عملے کوفوری طور پر شوٹنگ ختم کرنے اور جگہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی۔
پروڈیوسر اجے کمارشرما کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے اجازت لے کر شوٹنگ کر رہے تھے،لیکن اس بدتمیزی کے بعد اب وہ راجستھان شوٹنگ کرنے نہیں آئیں گے۔
اس سے پہلے نونریمان سینا کے کارندےممبئی میں پاکستانی ملبوسات فروخت کرنے والے شاپنگ سینٹر پر ٹوٹ پڑے تھے،اسٹالز سے کپڑے اٹھا کر پھینکے اورشاپنگ مال کی انتظامیہ کو بھی دھمکیاں دیں۔

مزید پڑھیں  بڑے بڑے مگر مچھوں کی شامت آ گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں