لاس اینجلس: سپر ہیرو پرمبنی فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ نے شمالی امریکہ میں باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی والی تیسری فلم بن کر ٹائی ٹینک کا 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔
سی این این کے مطابق فلم بلیک پینتھر نے یہ اعزاز ہفتے کے روز امریکی باکس آفس پر 665.4 ملین ڈالر کی آمدنی کے بعد پایا۔ بلاک بسٹر فلم ٹائی ٹینک اب 65.4.4 ملین ڈالر کی آمد کے ساتھ نمبر 4 پر ہے۔
امریکی باکس آفس پر پہلا نمبر 936.7 ملیں ڈالرز کی آمدنی کے ساتھ فلم ’’ اسٹاروارز: دی فورس اویکنز ‘‘اور دوسرا 760.5 ملین ڈالرز کما کر ’’اوتار‘‘ کا ہے۔
ٹائی ٹینک کو پچھاڑنے والی کارٹونک کیریکٹرپرمبنی مزاحیہ فلم ’’بلیک پینتھر‘‘ دنیا بھرمیں 1.3 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سپر ہیرو کو سیاہ فام دکھایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ریان کوگلر کی اس فلم میں اپنے ملک کو تباہی سے بچانے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔