ایم کیو ایم کو پہلے سے زیادہ مضبوط کریں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کو پہلے سے زیادہ مضبوط کریں گے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ تنظیم میں بحران اور اختلاف تھا،اختلاف کے باوجود آپس میں رابطے میں رہے،بہادر آباد کے ساتھ اب تنظیمی مسئلہ ہے، وہ بھی حل کرلیں گے۔ایم کیو ایم کو پہلے سے زیادہ مضبوط کریں گے۔بااختیار اور بے اختیار سربراہ میں فرق ہونا چاہیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگومیں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں جہاں بھی اختلاف تھا اس کو ایڈریس کرلیا، آج کے بعد جب دوبارہ بیٹھیں گے تو تنظیمی مسئلے کو بھی حل کریں گے۔ جتنے بھی ایم کیو ایم کے ایم پیز ہیں ہمارے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل جنہوں نے کھانا کھایا انہیں ہضم نہیں ہوا، کھانا ہضم نہیں ہوا اور الٹی ہو گئی تو بات ختم ہو گئی۔
فاروق ستار نے کہا کہ کل ہم نے طے کیا کہ ووٹ بینک کو مایوس نہیں کریں گے،اراکین اسمبلی کو سمجھایا اختلاف کے باوجود بھی اکٹھا رہنا ہے،پہلے سے زیادہ مضبوط ایم کیو ایم جنرل انتخابات کے لیے قائم کریں گے۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا ہم اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہیں،اپنے ووٹرز اور پارٹی کو بھی جوابدہ ہیں، آج اراکین اسمبلی کی آزمائش ہے، پیسوں کی چمک دمک اراکین پر اثرانداز ہوگی،اگر پارٹی کو پتا چلا کہ کسی نے ضمیر کا سودا کیا تو پکڑ ہوگی۔

مزید پڑھیں  نواز تاحیات قائد، شہبازصدر،ن لیگ کی مجلس عاملہ نے منظوری دیدی

اپنا تبصرہ بھیجیں