امریکی صدرکوایک اور جھٹکا

کیلی فورنیا: سان فرانسسکو کے ایک وفاقی جج نےغیر قانونی تارکین وطن کے لیے محفوظ سمجھے جانے والے شہروں کووفاقی فنڈز روکنے سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کو معطل کر دیا ۔

مزید پڑھیں  قرآن سانوں سمجھائے: پنجابی میں قرآنی مفہوم کی پہلی مکمل منظوم شکل

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق اس سلسلے میں امریکی ڈسٹرکٹ جج ولیم اورک نے منگل کو ایک عارضی حکم نامہ جاری کیا جو تاحکم ثانی موثر رہے گا جبکہ ٹرمپ کےحکم نامے پر عدالت میں شق وار کارروائی ہو گی۔ سانتا کلارا کاؤنٹی نے اپنے دلائل میں کہا کہ اس حکم نامے سے اربوں ڈالر کے وفاقی فنڈز خطرے میں پڑ گئے ہیں ۔ پچیس جنوری کو جاری اس ایگزیکٹو آرڈر میں وفاقی فنڈنگ کو ان شہروں کے لیے روک دینے کا حکم دیا گیا تھا

مزید پڑھیں  ریلوے گالف کلب اسکینڈل: تین سابق جرنیلوں کے نام ای سی ایل میں شامل

اپنا تبصرہ بھیجیں